Go Back   فیض رضا - FaizeRaza > Faize Raza Urdu Library > Islamic Books & Article > Ikhlaqeyat


Some Details: Posted by حمزہ on 01-15-2007 (03:42 PM), last reply was on 01-27-2007 (08:26 PM). This thread has received 1 replies and been viewed 581 times.

Reply
 
Thread Tools Display Modes
Old 01-15-2007, 03:42 PM   #1
حمزہ
کارکن
 
حمزہ's Avatar
 
Join Date: Dec 2006
Location: کینیڈا
Posts: 574
Thanks: 320
Thanked 271 Times in 92 Posts

Awards Showcase
500 پیغامات 
Total Awards: 1

Default غصہ اور اس کی تباہ کاریاں

مضمون: غصہ اور اس کی تباہ کاریاں
تحریر: حکیم محمد اسلم شاہین قادری عطاری
شدت جذبات کے اظہار کا نام غصہ ہے۔ غصہ ایک غیر اختیاری امر ہے اور ہر انسان میں قدرتی طور پر موجود ہے۔ عوام میں یہ جو مشہور ہے “ غصہ “ حرام ہے یہ بات بالکل غلط ہے بعض صورتوں میں غصہ ضروری بھی ہے مثلاً جہاد کرتے وقت اگر غصہ نہیں آئے گا تو اللہ عزوجل کے دشمنوں سے کس طرح لڑیں گے۔

بہرحال بے موقع اور بات بات پر غصہ آنا یہ انتہائی خطرناک ہے اکثر انسان غصے میں آکر دنیا کے بہت سے بنے ہوئے کاموں کو بگاڑ دیتا ہے اور بعض اوقات غصہ کی حالت میں خدا کی ناشکری اور کفر کے کلمے تک بکنے لگتا ہے اور اپنے ایمان کی دولت کو غارت اور برباد کر ڈالتا ہے۔ غصہ ہی اکثر دنگا فساد، دو بھائیوں میں افتراق، میاں بیوی میں طلاق آپس میں منافرت اور قتل و غارت گری کا موجب ہوتا ہے جب کسی پر غصہ آئے اور مار دھاڑ اور توڑ پھوڑ کو جی چاہے تو اپنے آپ کو اس طرح سمجھائیں کہ مجھے دوسروں پر جو قدرت حاصل ہے اس سے کہیں زیادہ اللہ عزوجل مجھ پر قادر ہے۔ اگر میں نے غصے میں کسی کی دل آزاری یا حق تلفی کر ڈالی تو قیامت کے روز اللہ عزوجل کے غضب سے میں کس طرح محفوظ رہ سکوں گا۔
“ تنبیہہ الغافلین “ میں ہے کہ حضرت سیدنا وہب بن منبہ رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں بنی اسرائیل میں ایک بزرگ تھے ایک بار وہ کہیں تشریف لے گئے۔ راستے میں ایک موقع پر اچانک پتھر کی ایک چٹان اوپر کی جانب سے سر کے قریب آ پہنچی انہوں نے ذکر اللہ شروع کر دیا وہ دور ہٹ گئی پھر خوفناک شیر اور درندے ظاہر ہونے لگے مگر وہ بزرگ نہ گھبرائے اور اللہ عزوجل کے ذکر میں لگے رہے جب وہ بزرگ نماز میں مشغول ہوئے تو ایک بہت بڑا سانپ پاؤں سے لپٹ گیا یہاں تک کہ سارے بدن پر پھرتا ہوا سر تک پہنچ گیا وہ بزرگ سجدہ کا ارادہ فرماتے تو وہ چہرے سے لپٹ جاتا۔ وہ سجدے کیلئے سر جھکاتے یہ لقمہ بناے کیلئے جائے سجدہ پر منہ کھول دیتا۔ مگر وہ بزرگ اسے ہٹا کر سجدہ کرنے میں کامیاب ہوجاتے جب نماز سے فارغ ہوئے تو شیطان کھل کر سامنے آ گیا اور کہنے لگا، یہ ساری حرکتیں میں نے ہی آپ کے ساتھ کی ہیں آپ بہت ہمت والے ہیں میں آپ سے بہت متاثر ہوا ہوں لٰہذا اب میں نے طے کر لیا ہے کہ آپ کو کبھی نہیں بہکاؤں گا مہربانی فرما کر آپ مجھ سے دوستی فرما لیں۔ اس اسرائیلی بزرگ نے شیطان کے اس وار کو بھی ناکام بناتے ہوئے فرمایا میں تجھ سے ہرگز دوستی نہیں کروں گا بولا اچھا‘ اپنے اہل و عیال کا احوال مجھ سے دریافت کر لیجئے کہ آپ کے بعد ان پر کیا گزرے گی۔ فرمایا‘ مجھے تجھ سے پوچھنے کی ضرورت نہیں۔ شیطان نے کہا‘ پھر یہی پوچھ لیجئے کہ میں لوگوں کو کس طرح بہکاتا ہوں ‘ فرمایا، ہاں یہ بتادو۔ بولا میرے تین جال ہیں۔(1) بخل، (2) غصہ، (3) نشہ اپنے تینوں جالوں کی وضاحت کرتے ہوئے بولا کسی پر بخل کا جال پھینکتا ہوں تو وہ مال کے جال میں الجھ کر رہ جاتا ہے اس کا یہ ذہن بناتا ہوں کہ تیرے پاس مال بہت قلیل ہے تو خوب دل لگا کر محنت کر، پیسہ ہوگا تو کام آئے گا آہستہ آہستہ وہ حلال کی تمیز اٹھا دیتا ہے حقوق واجبہ میں خرچ کرنے سے بھی باز رہتا ہے دوسرے لوگوں کے مال کی طرف بھی مائل ہو جاتا ہے اور یوں مال کے جال میں پھنس کر نیکیوں سے دور ہو کر گناہوں کے دلدل میں اتر جاتا ہے۔ جب کسی پر “ غصہ “ کا جال ڈالنے میں کامیاب ہو جاتا ہوں تو جس طرح بچے گیند کو پھینکتے اور اچھالتے ہیں میں اس غصیلے شخص کو شیاطین کی جماعت میں اسی طرح پھینکتا اور اچھالتا ہوں۔ غصیلا شخص علم و عمل کے کتنے ہی بڑے مرتبے پر فائز ہو میں ا س سے مایوس نہیں ہوتا مجھے امید ہوتی ہے کہ کبھی نہ کبھی وہ غصہ میں بے قابو ہو کر کوئی ایسا جملہ بک دے گا جس سے اس کی آخرت تباہ ہو جائے گی رہا “ نشہ “ تو میرے اس جال کا شکار یعنی شرابی اس کو تو میں بکری کی طرٍح کان پکڑ کر جس برائی کی طرف چاہوں لئے لئے پھرتا ہوں۔
پیارے بھائیو! اس بزرگ کی گفتگو میں شیطان نے یہ بات بھی بتائی ہے کہ غصیلا انسان شیطان کے ہاتھ میں اس طرح ہوتا ہے جیسے بچوں کے ہاتھ میں گیند، لٰہذا غصے کا علاج اور اس پر قابو پانا ضروری ہے کیونکہ غصہ کے سبب شیطان تمام اعمال برباد کروا سکتا ہے۔

غصے کو روکنے کی فضیلت
حدیث شریف میں ہے جو شخص اپنے غصے کو روک لے گا، اللہ عزوجل بروز قیامت اس سے اپنا عذاب روک لے گا۔ ( مشکٰوۃ شریف )
ابوداؤد کی حدیث میں ہے جس نے غصے کو ضبط کر لیا حالانکہ ہ اسے نافذ کرنے پر قادر تھا تو اللہ تعالٰی بروز قیامت اس کو تمام مخلوق کے سامنے بلائے گا اور اختیار دے گا کہ جس حور کو چاہے لے لے۔
جامع صغیر میں ہے جس شخص نے غصہ ضبط کر لیا باوجود اس کے وہ نافذ کرنے پر قدرت رکھتا ہے۔ اللہ عزوجل ا س کے دل کو سکون و ایمان سے بھر دے گا، یعنی اگر کسی کی طرف سے کوئی تکلیف پہنچ گئی اور غصہ آ گیا یہ بدلہ لے سکتا تھا مگر محض رضائے الٰہی کی خاطر غصہ پی گیا اور اس کی خطا معاف کر دی تو اللہ عزوجل اس کو سکون قلب عطا فرمائے گا اور اس کا دل نور ایمان سے بھر دے گا۔ اس سے معلوم ہوا کہ بعض اوقات غصہ آنا بھی مفید ہے جب کہ ضبط کرنا نصیب ہو جائے کہتے ہیں ایک آدمی کی بیوی نے کھانے میں نمک زیادہ ڈال دیا اسے غصہ تو بہت آیا مگر وہ غصے کو پی گیا اور اس کی خطا معاف کر دی انتقال کے بعد اس کو کسی نے خواب میں دیکھ کر پوچھا اللہ عزوجل نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ فرمایا ؟ اس نے جواب دیا کہ گناہوں کی کثرت کی وجہ سے عذاب ہونے والا ہی تھا کہ اللہ عزوجل نے فرمایا‘ میری بندی نے سالن میں نمک زیادہ ڈال دیا تھا اور تم نے اس کی خطا معاف کر دی جاؤ میں بھی اس کے صلے میں تم کو آج معاف کرتا ہوں۔
“ احیاء العلوم “ میں ہے کہ ایک شخص دعا مانگ رہا تھا یااللہ عزوجل! میرے پاس صدقہ و خیرات کیلئے کوئی مال نہیں، بس یہی ہے کہ جو شخص میری بے عزتی کرے میں نے اسے معاف کیا، تاجدار مدینہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم پر وحی نازل ہوئی، ہم نے اس بندے کو بخش دیا۔

غصے کا علاج

جب غصہ آئے تو ان میں سے کوئی بھی ایک علاج کر لیں یا ضرورتاً سارے علاج کریں۔ (1) اعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم پڑھیں (2) ولا حول ولا قوۃ الا باللہ پڑھیں۔ (3) وضو کر لیں (4) کھڑے ہیں تو بیٹھ جائیں اگر بیٹھے ہیں تو لیٹ جائیں۔ (5) جس پر غصہ آ رہا ہے اس کے سامنے سے ہٹ جائیں۔ (6) پانی پی لیں، (7) خاموش ہو جائیں۔
غصے کا طبی نقصان
ماہرین نفسیات نے غصے کے ضمن میں جو تحقیق کی ہے اس کا خلاصہ یہ ہے غصہ معاشرے کی ان بڑی برائیوں میں سے ہے جس سے انسان کی شخصی اور تعمیری بلندی کو زوال آتا ہے انسان ہمیشہ ان حالات سے دوچار رہتا ہے جس کی وجہ سے اعصاب اور حواس کھینچے رہتے ہیں اس کی یادداشت بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتی غصہ زہر کا اثر رکھتا ہے اور خون میں ایک زہریلا مادہ پیدا کرتا ہے جس سے چہرے پر رونق ختم ہو جاتی ہے آنکھوں اور ہونٹوں میں تازگی ختم ہو جاتی ہے غصہ معدے اور اعصابی نظام کو بری طرح متاثر کرتا ہے اور کردار میں منفی اور تخریبی اثرات پیدا کرتا ہے ماہرین عمرانیات ( سوشیالوجی ) کا کہنا ہے کہ خاوند غصیلا ہو یا بیوی ان کے گھر میں سکون اور اطمینان نہیں رہتا ا سکے اثرات بچوں پر بھی مرتب ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں بچے آپس میں پیار و محبت میں رہنے کے بجائے لڑتے جھگڑتے ہیں پھر غصہ پورے معاشرے میں بد امنی کرتا ہے۔ ( سنتیں اور انکی برکتیں )
ڈیوک یونیورسٹی امریکہ کے ایک سائنسدان ڈاکٹر ریڈ فورڈ بی ولیمز کے مطابق غصے اور بغض رکھنے والے افراد جلد مر جاتے ہیں ان کے مطابق اس سے انسانی قلب کو وہی نقصان پہنچتا ہے جو تمباکونوشی اور ہائی بلڈ پریشر سے پہنچتا ہے۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے سائنسی ادیبوں کے سیمینار میں تقریر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بہت سے لوگ وقت سے پہلے محض بغض اور کینے کے جذبات کی شدت کی وجہ سے چل بستے ہیں غصہ اور بغض قلبی دردوں کے اہم اسباب میں سے ایک ہیں اس طرح حرص و طمع میں مبتلا بے چین و بے صبر افراد بھی حد سے زیادہ بڑھی ہوئی تمناؤں اور آرزؤں کے ہاتھوں اپنی شمع زندگی کو گل کر لیتے ہیں۔
ماہرین نے غصیلے اعصاب زدہ، بے چین اور ضرورت سے زیادہ آرزو مند افراد کو زمرہ “ الف “ اور بردبار، حلیم اور صابر و شاکر لوگوں کو زمرہ “ ب “ میں تقسیم کیا ہے وہ اب اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ زمرہ الف سے تعلق رکھنے والے افراد بالعموم امراض قلب کی زد میں رہتے ہیں اور انہیں کولیسٹرول کی زیادتی، سگریٹ نوشی اور ہائی بلڈ پریشر ہی کی طرح دورہ قلب کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔ ( سنت نبوی صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم اور جدید سائنس )
__________________
!¡! یارسول اللہ المدد، صلی اللہ علیہ وسلم !¡!
حمزہ is offline   Reply With Quote
Old 01-27-2007, 08:26 PM   #2
قلندر
مہمان
 
Join Date: Jan 2007
Posts: 15
Thanks: 0
Thanked 16 Times in 7 Posts
Default Re: غصہ اور اس کی تباہ کاریاں

Quote:
غصے کا علاج[/color][/size]
[size=18]جب غصہ آئے تو ان میں سے کوئی بھی ایک علاج کر لیں یا ضرورتاً سارے علاج کریں۔ (1) اعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم پڑھیں (2) ولا حول ولا قوۃ الا باللہ پڑھیں۔ (3) وضو کر لیں (4) کھڑے ہیں تو بیٹھ جائیں اگر بیٹھے ہیں تو لیٹ جائیں۔ (5) جس پر غصہ آ رہا ہے اس کے سامنے سے ہٹ جائیں۔ (6) پانی پی لیں، (7) خاموش ہو جائیں۔
اللہ ہمیں ان سب باتوں پر عمل کرنے کی فو فیق عطا فرمائے ۔
جزاک اللہ 4 شئیرنگ
قلندر is offline   Reply With Quote
Reply

Tags
اس, اور, تباہ, غصہ, کاریاں, کی

Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
حب مال و حب جاہ کی تباہ کاریاں فوزیہ احادیث مبارکہ 7 11-09-2009 01:24 AM
بے پردگی کی تباہ کاریاں نازیہ عباس بزم نساء 9 09-08-2009 09:51 PM
پان گٹکے کی تباہ کاریاں سگ عطار طب و حکمت 3 09-06-2009 03:14 AM
(T.V) ٹی وی کی تباہ کاریاں سگ عطار رسائل عطاریہ 3 07-30-2007 02:00 AM
(T.V) ٹی۔ وی کی تباہ کاریاں سگ عطار اسلامی کتابیں و مضامین 6 05-15-2007 07:25 PM


All times are GMT +5. The time now is 01:19 AM.


Copyright © 1997 - 2010 by NooreMadinah Network http://www.NooreMadinah.net http://www.RazaEMustafa.net http://www.NaatRang.net